بخارسٹ (اے ایف پی) رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں کرپشن کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ پولیس نے پانی والی توپ سے چھڑکاﺅ کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ 30 افراد گرفتار اور جھڑپوں میں 950 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں تمام پولیس اہلکار ہیں اور 11 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ کئی مظاہرین مرچوں کے سپرے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے اپوزیشن کا الزام مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا مظاہرین کیخلاف طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا۔ ادھر آسٹریا کی چانسلر سبتنان کرنر نے پولیس کے مظاہرین سے برتاﺅ پر شدید تنقید کی ہے۔ بیان میں کہا ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ پولیس نے صحافیوں کو بھی نہیں بخشا۔ ٹوئیٹر پر کہا اس معاملے کی پوری وضاحت چاہتے ہیں۔
رومانیہ