ورکر کو خون کا کینسر، جیوری نے امریکی کمپنی کو 290 ملین ڈالر زر تلافی ادا کرنے کا حکم دیدیا

سان فرانسسکو (اے ایف پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک جیوری نے کیمیکل پلانٹ لگانے والی کمپنی مانانٹو کو حکم دیا ہے وہ ان کے پلانٹ میں کام کرنے والے کیسز سے متاثر ہونے والے ورکر کو 290 ملین ڈار زر تلافی ادا کرے۔ بتایا جاتا ہے ورکر جانسن 2014 میں پلانٹ میں کام کے دوران متاثر ہوا اور اسے بلڈ کینسر ہو گیا۔ وہ بطور گرائونڈ کیپر کام کرتا رہا۔ 46 سالہ ورکر نے جیوری کے ارکان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ 2 ماہ قبل کیس کی کارروائی شروع ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن