اطالوی کوسٹ گارڈز نے ترکی سے آنیوالی کشتی روک کر 61 پاکستانی پکڑلئے

Aug 12, 2018

روم (اے ایف پی) اطالوی کوسٹ گارڈز نے کہا ہے ترکی سے آنیوالی کشتی روک کر 61 تارکین پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مسلسل بندر گاہ پر پہنچنے پر زیر حراست افراد نے بتایا ہم میں ہر ایک نے 5 ہزار یورو ادا کئے خیال کیا جاتا ہے جارجیا کے 2 باشندوں نے یہ رقم ان سے اینٹھی اور چلتے بنے اسی اثناءمیں 2 فرانسیسی گروپوں نے کہا ہم نے لیبیا میں ساحلی علاقے میں طویل عرصہ بعد ریسکیو بحری جہاز بھیجا ہے اس میں بحیرہ سمندر سے بچائے گئے 141 تارکین اس پر سوار تھے۔

مزیدخبریں