کویت میں طویل عرصہ سے مقیم سماجی کارکن حاجی جاوید کا انتقال گوجرانوالہ میں تدفین

Aug 12, 2018

کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے )کویت میںعرصہ دراز سے مقیم حاجی جاوید (المعروف چٹان نیوز والے) گزشتہ روز گوجرانوالہ میں انتقال کر گئے وہ ہارٹ کے مریض تھے اور علاج کے سلسلے میں پاکستان گئے ہوئے تھے لیکن ریکور نہ کرسکے۔ان کو وحدت کالونی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں مقامی لوگوں کی کثیر لاتعداد افراد نے شرکت کی۔کویت میں پاکستان کی سیاسی۔سماجی۔مذہبی۔ فلاحی شخصیات اور صحافیوں نے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعا ئے مغفرت کی ہے۔

مزیدخبریں