فرانس کے 30 شہروں کے ساحلوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی

Aug 12, 2018

پیرس (اے پی پی) فرانس میں50 کے قریب ساحلِ سمندر پر ایسے بینر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں آنے والوں کے لیے سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ماحول کا تحفظ اور سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد پر تمباکو نوشی کے منفی اثرات مرتب ہونے کو کم کرنا ہے۔حالیہ اقدام چند برس قبل انسداد سرطان کی انجمن کی جانب سے شروع کی جانے والی ایک مہم کا حصّہ ہے جس کا مقصد فرانس کے 29 شہروں کے ساحلوں اور 218 ء مقامات عامّہ پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کروانا تھا۔

مزیدخبریں