حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)شہر کی بیشتر شاہراہوں اور تجا رتی مراکز میں کھلے مین ہول حادثات کا باعث بنتے ہیں ، یہ بات حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کی مجلس عاملہ کے رکن اور چیئر مین واسا سب کمیٹی عبد الوحید شیخ نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بیشتر علاقوں میں پانی بروقت نہیں آتا یا کم آتا ہے ، سیوریج کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکا سی آب اکثر نہیں ہو تی جس کی وجہ سے گھروں ، بازاراوں اور مین شاہراہوں پر گند ا پانی جمع ہو جاتا ہے ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ عوام کی آمدو رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں کاروباری مراکز میں تجا رتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ جشن آزا دی پاکستان ، عید قرباں کی آمد ہے ، عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جائے ، تاجر برادری MDواسا سے اپیل کرتی ہے کہ مون سون کی بارشوں میں بڑے تہواروں کو مد نظر رکھتے ہوئے فوجداری ، اسٹیشن رو ڈ ، عارف پلازہ سمیت دیگر تجا رتی مراکز اور مین شاہراہوں کے کھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کرنے کے ساتھ ساتھ مین ہول کی صفائی کی جائے ، شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لئے ضروری ہے۔
تجارتی مراکز اورشاہراہوں کے کھلے مین ہولز پر تشویش ہے:عبدالوحید شیخ
Aug 12, 2018