دوسرا ٹیسٹ : کرس ووکس کی سنچری ‘انگلینڈ کے 6وکٹوں پر 357رنز

Aug 12, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 357رنز بناکر 250رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ چار وکٹیں باقی ہیں ۔ انگلینڈ کی طرف سے الیسٹر کک اکیس ‘جیننگز گیارہ ‘کپتان جوروٹ انیس ‘پوپ اٹھائیس اور جوز بٹلر چوبیس اور جونی بیئر سٹونروس نائنٹیز کا شکار ہو کر93 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ کرس ووکس120اور سام کیورن 22رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔ محمد شامی نے تین ‘پانڈیا نے دو جبکہ اشانت شرما ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ پہلے روز بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا تھا۔

مزیدخبریں