تہران(صباح نیوز) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک غیرملکی ایجنسی سےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر میں نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہیں ہو گی، اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔