ملتان( خبرنگار خصوصی) یونین کونسل 77جھکڑ پور کے چیئرمین عبدالمجید ماجد کی قیادت میں اہل علاقہ نے یوسی میں صفائی نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے ترقیاتی فنڈز سے صفائی کا نظام چلایاجارہا تھا مگر حکومت نے اس مد میں فنڈز جاری نہیں کئے ان کی یوسی ضلع کونسل کی حدود میں آتی ہے اب یوسی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ عید پر آلائشوں کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فنڈز دئیے جائیں ورنہ وہ احتجاج کریں گے۔