دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے خواتین کی توہین یا بدتمیزی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے لئے جرمانہ اور قید کی سزائیں مقرر کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فیڈرل قانون نمبر 3 کا آرٹیکل 359 مجریہ 1987 کے تحت کوئی بھی شخص سر عام یا ایسے کسی مقام میں جہاں پر آنا جانا رہتا ہے کسی خاتون سے الفاظ یا عملی طور پر بدتمیزی یا توہین کا مرتکب پایا گیا، تو اسے زیادہ سے زیادہ ایک سال قید یا دس ہزار درہم جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔اس کے علاوہ بلدیہ دبئی نے کنوارے مردوں کو سختی کے ساتھ پابند کیا ہے کہ وہ ہرگز فیملی والے علاقوں اور اپارٹمنٹس میں رہائش اختیار نہ کریں، وہ صرف بلدیہ کی جانب سے کنوارے افراد کے لئے مقررہ علاقوں اور میں رہائش اختیارکرسکتے ہیں۔