پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس،کل نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

Aug 12, 2018 | 15:20

ویب ڈیسک

پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس پیر سے شرو ع ہو گا ، جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 14اگست تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 15اگست بروز بدھ کو کیا جائے گاجس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا ، ممبران کی حلف برداری ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے اور گیلریوں میں بیٹھنے کی گنجائش میں کمی کے باعث ہر ممبر کو مہمانوں کے لیے صرف 2گیلری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 15ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس پیر کو 13 صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوگا۔افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب اراکین کی حلف برداری ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،قومی اسمبلی کے جاری شدہ شیڈول کے مطابق 13اگست بروز پیر نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اراکین کی فہرست پر دستخظ کریں گے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 14اگست بروز منگل 12بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 15اگست بروز بدھ کو کیا جائے گا ، جس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا،نومنتخب ممبران کی اجلاس میں شر کت اور حلف برداری ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طر ف سے جاری کیا جانے والا کارڈ لازمی ہو گا۔ نومنتخب ممبران کے کوائف اکٹھا کرنے اور قومی اسمبلی کے کارڈز کے اجراء کے لیے قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 2میں خصوصی سہولت مرکز بھی قائم کیا گیا ۔افتتاحی اجلاس جس میں ممبران کی حلف برداری ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے اور گیلریوں میں بیٹھنے کی گنجائش میں کمی کے باعث ہر ممبر کو مہمانوں کے لیے صرف 2گیلری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ و ہ ہر اجلاس سے ایک روز پہلے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنے مہمانوں کے نام بمعہ شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی نمبرفراہم کریں بصورت دیگر مہمانوں کو ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کوقائدایوان کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ حزب اختلاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کواپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیاہے،حزب اختلاف کی جماعتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو اسپیکرکے عہدے کیلئے بھی نامزد کیاہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے .

مزیدخبریں