عام انتخابات کو گزرے ایک ماہ بھی نہ ہوا اور انتخابات سے جڑا ریکارڈ ردی میں بکنے لگا ہے۔اسلام آباد میں تندور والے فارم 46 کی کاپیوں میں روٹیاں لپیٹ کردینے لگےہیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابات سے جڑا ریکارڈ ردی میں بکنے لگا ہے۔ریکارڈ میں پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تربیت کا ریکارڈ بھی شامل ہیں۔ریکارڈ کے مطابق پریزائڈنگ افسران نے آر ٹی ایس سے متعلق معلومات کو اہم قرار دیا ہے۔تربیت کے دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے فراہم کیے گئے جائزہ فارم پر پریزائڈنگ افسران کے تاثرات موجود ہیں۔پریزائڈنگ افسران کی اکثریت نے غیر اطمینان بخش کھانا فراہم کیے جانے کی شکایت کی ہے۔کچھ پریزائڈنگ افسران نے ٹریننگ کے مقام کو غیر تسلی بخش کہا،کسی نے جنریٹر کا انتظام نہ ہونے کی شکایت کی۔