ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جا رہی ہے ،آزادیِ کشمیر کیلئےخصوصی دعائیں

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، جہاں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کررہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کے فلسفے کو بیان کیا اورایثاروقربانی کے حقیقی جذبے کو اجاگر کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج عیدالاضحی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ حکومت نے بڑی عید کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کیلئے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قوم نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

 نمازعید کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جبکہ لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولوگراؤنڈ میں ہوا جہاں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پشاور میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ کے عیدگاہ میں ہوا جس میں فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نماز عید کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

نماز عید کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔

 
 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...