پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام  ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ 

Aug 12, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام  ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق  تربیتی ورکشاپ کا مقصد مختلف اداروں کے افسران کو ود ہولڈنگ ٹیکس قوانین کے متعلق مکمل اگاہی دینا تھا تاکہ ٹیکس کی راہ میں انے والی پیچیدگیوں کا با آسانی حل نکل سکے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر پی ار اے افراہ تبسم نے کہا کہ250 اداروں کے اکاؤنٹس افیسرز کو مرحلہ وار ٹرینگ دی جاے گی۔

مزیدخبریں