کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کراچی میں ایڈونچر لینڈتھیم پارک، کارنیول اور ڈینزو کا آج پھر سے آغاز کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے خاتمہ کے بعد بحریہ ٹائون کراچی میں مختلف تفریحی مقامات کو طے شدہ احتیاطی تدابیر کے مکمل انتظامات کے ساتھ کھولا گیا ہے۔ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک کے درامد شدہ جدیدترین جھولے، ڈینزو میں موجود دنیا بھر سے لائے گئے جانور اور کارنیول جس کے خوبصورت ماحول اور بہترین پکوانوں کیلئے عوام بے چینی سے منتظر تھی آج سے عوام کیلئے کھول دئیے گئے ہیں ۔ان مقامات پر داخلے کیلئے بچوں اور بڑوں کاماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔ یومِ آزادی کے موقع پربھی بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے ایڈونچر لینڈ تھیم پارک، ڈینزو اور کارنیول پر14,15,16 اگست سمیت تین روزہ تقریبات کی زبردست تیاریاں کی جا رہی ہیں جن میں میوزیکل شوز اور دیگر تفریحات شامل ہیںاور ساتھ ہی ڈبل ڈیکر بس ٹورکا مزیدار سفربھی تاکہ بحریہ ٹائون کے رہائشی اور کراچی کی عوام جشنِ آزادی کو بھرپور طریقے سے مناسکے۔
بحریہ ٹائون کراچی میں تھیم پارک، ڈینزو، ڈبل ڈیکر بس ٹور اور کارنیول کا پھرآغاز
Aug 12, 2020