بیلاروس: متنازعہ الیکشن کیخلاف مظاہرے جاری‘ صدر الیگزینڈر کے استعفیٰ کا مطالبہ

Aug 12, 2020

منسک (صباح نیوز) بیلاروس میں متنازعہ صدراتی انتخابات کیخلاف  دوسرے روز بھی ہنگامے جاری ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہزاروں افراد دو روز سے متنازعہ صدراتی انتخابات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نوجوانوں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے شہر میں معمولاتِ زندگی مفلوج کر دی، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ اپوزیشن نے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی کامیابی مسترد کر دی جبکہ لوکا شینکو نے مظاہرین کو بیرونی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیا۔ مظاہرین نے 1994 سے برسر اقتدار صدر الیگزینڈر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں