دھماکوں کی شفاف انکوائری ہونی چاہئے‘ گوتریس: لبنانی حکومت کو پیشگی اطلاع کا انکشاف 

نیویارک (این این آئی+ انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بیروت دھماکے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے، عوام کاغصہ جائز ہے، ان کی آواز سنی جانی چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ لبنان کے ساتھ کھڑی ہو کر ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ یکجہتی کا لمحہ ہے اور وقت آ گیا ہے حالات کو بہتر بنائیں۔  ادھر لبنان کے قومی سلامتی کے ادارے نے صدر اور وزیراعظم کو گزشتہ ماہ ہی بندرگاہ میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں دھماکے یا دہشت گردی میں استعمال ہونے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔ غیر ملکی عالمی خبر رساں ادارے نے ایک اہم سرکاری دستاویز کے حصول کا دعویٰ کیا ہے جس میں ملک کے سکیورٹی ماہرین نے صدر اور وزیراعظم کو بندرگاہ کے ڈپو میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور اس کے غلط استعمال سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...