لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ن) مصدق ملک نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ روز حکومتی رویہ مختلف تھا۔ مریم نواز کی گاڑی آئی تو کارکنوں پر مرچوں والا سپرے کیا گیا جس پر دونوں جانب سے پتھراؤ ہوا۔ مریم نواز سے جواب لینا تھا تو سپرے کی کیا ضرورت تھی؟ اگر نیب نے جواب لینا تھا تو اندر کیوں نہیں بلایا۔ مریم نواز کی گاڑی پر اینٹیں پھینکی گئیں۔