نوازشریف، مریم کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں: فواد چوہدری

Aug 12, 2020

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ نوازشریف، مریم کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں ،ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہورہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر  نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے۔

مزیدخبریں