لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے آئی جی پنجاب اور سیشن جج لاہور سے وضاحت طلب کر لی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدرجسٹرارنے مراسلہ بھجوا دیامراسلے میں سیشن کورٹ میں 10 اگست کو سائل کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ 4 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے پنجاب کی عدالتوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت میں قتل پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کا نوٹس‘ آئی جی پنجاب سے وضاحت طلب
Aug 12, 2020