براٹیسلاوا (اے پی پی) یورپی ملک سلوواکیہ نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جارجیا کے شہری کو قتل کرنے میں روس کے ملوث ہونے کے الزام پر 3 روسی سفارتکاروں کو 13 اگست تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جرمنی نے الزام عائد کیا کہ روس نے چیچنیا کے سابق باغی وجارجیا کے شہری 40 سالہ زلم خان خانگوشولی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا جسے گزشتہ سال اگست میں روسی شخص وادم کے نے دن کے وقت جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کلینیر ٹیرگارٹن پارک میں قتل کیا تھا۔ سلوواکیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے حساس اداروں کی اطلاعات کے مطابق جن روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔