ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اورمختلف جلوسوںاور مجالس عزاء کے انعقادکے مواقع پرحکومتی ہدایات کو پیش نظررکھتے ہوئے قواعدوضوابط کی پابندی کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس نوحہ خواںپارٹی کے چیئرمین سیدنثارحسین شاہ شہال کی رہائش گاہ پر سیدناظم حسین شاہ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں منعقد کیا گیا،جس میںنوحہ خواںپارٹیوںکے انچارج صاحبا ن کے علاوہ مختلف روٹس سے نکلنے والے جلوسو ںکے بانیان اورسیدظہیرالحسن شاہ ذیلدارسمیت امن کمیٹی کے صدرسیدزاہدحسین شاہ،ممبرضلع امن کمیٹی سیداسدعلی شاہ،سیداظہرشاہ،سیدواجد شاہ، سیدتوصیف حسین شاہ،سیدشکیل شاہ،باواناصرحسین شاہ نے بھی شرکت کی،اجلاس میںحسینیتؓکے پیغا م صبرورضاپرکاربندرہتے ہوئے اتحادبین المسلمین کے اعلی اصول کواپنانے کی ضرورت پرزوردیا گیا ،ا ورتمام شرکاء سے کہاگیاکہ وہ اپنے اپنے علا قو ںمیںباہمی رواداری کے جذبہ کوفروغ دینے میں اہم کرداراداکریں،سیدظہیرالحسن شاہ ذیلدارسمیت دیگرتمام شرکاء کے اعزازمیںسیدعمران حیدرنقوی کی طرف سے عشایہ دیاگیا۔
محرم کے دوران امن وامان برقراررکھنے،مجالس عزاء کے انعقاد کیلئے اجلاس
Aug 12, 2020