فتح جنگ ( نامہ نگار) بیوروکریسی کا رویہ انتہائی نا مناسب متکبرانہ اور حاکمانہ ہے عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں اور مراعات لینے والے عوام کو اپنا غلام تصور کرتے ہیں ڈی سی اٹک کی پنڈیگھیب میں صحافیوں سے نا روا رویہ کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سردار احسن علی خان ملال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانا صحافیوں کے فرائض میں شامل ہیں اور افسران کا فرض ہے کہ عوام کے مسائل ہمدردی سے سنیں اور ان کے حل کیلئے کوشش کریں انھوںنے کہا کہ پنڈی گھیب کھلی کچہری میں مدثر عزیز نے عوام کو درپیش ایک مسئلہ کی جانب توجہ دلائی تھی یہ ان کا ذاتی نہیں بلکہ اجتماعی مسئلہ تھا جس پر سیخا پاہونا سمجھ سے بالا تر ہے انھوں نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور ان کو اپنے مکمل کا یقین دلاتا ہوں انھوں نے کہا کہ بیوروکریسی اپنا رویہ درست کرے عوام ان کی ریایا نہیں ہیں نہ ہی یہ وائسرائے ہیں انھوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں موجود صوبائی وزیر کو بھی ڈی سی کے رویہ کا نوٹس لینا چاہئے تھا کیونکہ وہ اس وقت عوام کی نمائندگی کر رہے تھے ان کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے سردار احسن علی خان نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بیوروکریسی بے لگام ہوچکی ہے لوگوں سے توہین آمیز سلوک ان کا وطیرہ بن چکا ہے جس شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
بیوروکریسی کا رویہ انتہائی نا مناسب متکبرانہ اور حاکمانہ ہے،سردار احسن علی
Aug 12, 2020