سپریم کورٹ نے کمشنرکو نجی پراپرٹیز سے بھی اشتہار ہٹانے کا حکم دے دیا

کراچی (سٹی نیوز) سپریم کورٹ نے کمشنرکو نجی پراپرٹیز سے بھی فوری اشتہار ہٹانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے کہا سڑکوں پر اشتہار نہیں لگناچاہیے ٹی وی پر اشتہار چلتا ہے وہ کافی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سائن بورڈز اورہورڈنگز کی تنصیب سے متعلق بڑا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کاکمشنرکو نجی پراپرٹیز سے بھی فوری اشتہارات  ہٹانے کا حکم دیا۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ ہم نے شہر سے 300 سے زائد سائن بورڈہٹا دیے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سڑکوں پر اشتہار نہیں لگناچاہیے ٹی وی پراشتہار چلتاہے وہ کافی ہے۔چیف جسٹس نے اشتہارات کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کسی کوانسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔بعد ازاں سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن