رشوت نہ دینے پر پولیس نے حوالات میں بندکردیا،نوٹس لیا جائے : غضنفرعباس 

Aug 12, 2020

کوٹ اسلام(نامہ نگار) مقامی صحافی چوہدری عنصر عباس کے بھائی غضنفر عباس کی دکان میں ایک شخص نے آکرتوڑپھوڑکی اوردکان میں موجودسامان ونقدی چھیننے کی کوشش کی جس پر غضنفرعباس نے 15پرکال کی بعد میں معززین علاقہ نے فریقین میں صلح کرواکر معاملہ رفع دفع کروا دیا۔بیان دینے کے بہانے مدعی غضنفرعباس کوتھانہ دھوکہ سے بلوایااورمقدہ سے بچنے کے لیے رشوت طلب کی انکارپراس کے خلاف 15پرکال کیوں کی کابہانہ بناکرمقدمہ درج کردیا۔متاثرین اور صحافتی حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔. 

مزیدخبریں