ڈی آئی جی آپریشنزو ٹریفک کو 14 اگست کیلئے مشترکہ ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی ٹریفک کو 14 اگست یوم آزادی کے لئے مشترکہ ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایت کر دی سیکیورٹی خدشات کے باعث 13 اگست رات اور 14 اگست کو ریڈ زون غیر متعلقہ اشخاص اور غیر ضروری ٹریفک کے لئے بند رہے گاون ویلنگ،کارریسنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے شاپنگ مالز اور مارکیٹس میں بھی معمول کے علاوہ اضافی نفری تعینات کی جائے شہریوں کی مشکلات دور کرنے ٹریفک کی روانی بحال کو رکھنے کے لیے مشترکہ سپیشل سکواڈ تعینات کیے جائیں آئی جی اسلام آباد نے14 اگست یوم آزادی کے موقع پر شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ تعینات کیا جائے پٹاخے پھوڑنے، ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈیوٹی پر موجود عملے سے تعاون کریں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ای پیپر دی نیشن