مندرہ (نامہ نگار)پاکستان کا اٹیمی طاقت ہونا خطے میں امن کی ضمانت ہے دشمن میں ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شان شایان طریقے سے مناتی ہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے نیو کلیئر پروگرام کی بنیاد رکھی اور میاں نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کر کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور پاکستا ن کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا اٹیمی دھماکوں کا کریڈٹ میاں نواز شریف ،پوری قوم اور افواج پاکستان کو جاتا ہے سفارتی سطح پر مودی کے ظلم و ستم کو بے نقاب کرنا ہو گا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم ستم کی انتہا کر دی مودی گجرات کے مسلمانوں اور نہتے کشمیریوں کا قاتل ہے ۔
مسلم لیگ ن کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے عمران خان کی داخلی و خارجہ پالیسی بری طرح فلاپ ہو چکی ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے عاجز آچکے ہیں عوام کی نظریں اب میاں نواز شریف پر مرکوز ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی راہنما و امید وار برائے ایم پی اے پی پی 9راجہ بابر کرامت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
پاکستان کا اٹیمی طاقت ہونا خطے میں امن کی ضمانت ہے
Aug 12, 2020