مسئلہ کشمیر،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،امریکی انڈرسیکرٹری آف سٹیٹ کے درمیان ویڈیولنک مشاورت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور امریکہ کے انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور ڈیوڈ ہیل کے درمیان گزشتہ روز ویڈیو لنک پر مشاورت ہوئی۔ سیکرٹری خارجہ نے انہیں بتایا کہ بھارت کی طرف سے ایک سال سے کشمیریوں کا محاصرہ اور پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز خطہ کے امن کیلئے سخت خطرہ ہے۔سیکرٹری خارجہ نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی حثییت بدلنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام،مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے اقدامات سمیت بھارت کے تمام  اقدامات کی تفصیل سے انہیں آگاہ کیا۔ طرفین نے افغانستان میں امن عمل  پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔ واشنگٹن مین پاکستان کے سفیر اسد مجید، اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور سمیت دونوں ملکوں کے حکام نے اس مشاورت میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن