اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

Aug 12, 2020

ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓاسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخواں، بالائی سندھ ، بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواں،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 54، چکلالہ 25، چکوال کے شہر بھون میں 47، مرید 22، لاہور ایئر پورٹ35، سٹی26، اسلام آباد ، زیرو پوائنٹ میں32 ، ایئر پورٹ27،گولڑہ24، سیدپور13، بوکڑہ08 ،بہاولنگر 15، ملتان ایئر پورٹ 12 ,سرگودھا 08، نارووال 07، اوکاڑہ 04، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، بہاولپور 01، خیبرپختونخواں کے شہر دیرلوئر میں 34، اپر 01، سیدو شریف 12،پاراچنار 09، مالم جبہ ، بونیر 04، کشمیر۔ مظفر آباد میں40، 11گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ04 ، کوٹلی01 ، بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 25، خضدار06، لسبیلہ04، لورالائی 02 ،گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں02،بگروٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی دالبندین میں 44 اور نورپور تھل میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں