دوہری شہریت، معاونین خصوصی اور مشیران کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر 

Aug 12, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی کابینہ میں دوہری شہریت والے معاونین خصوصی اور مشیران کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی درخواست ایڈوکیٹ اکرام چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے غیر منتخب اور برآمد شدہ بیس معاونین خصوصی، مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کیں، 19 غیر منتخب کابینہ اراکین میں سے چار معاونین دہری شہریت رکھتے ہیں، ندیم بابر کی پاکستان اور امریکہ میں میں سولہ کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ہیں، ندیم بابر کی پاکستان میں 8 کمپنیوں کا کاروباری حجم دو ارب 15 کروڑ روپے مالیت کا ہے، شہزاد اکبر کی جائیدادوں کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم کی جائیدادوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ہیں، امریکی، برطانوی اور کینڈین شہریت رکھنے والے افراد کا اہم عہدوں پر تعینات ہونا تشویش ناک ہے، غیر ملکی شہریوں کا اہم عہدوں پر تعینات ہونا ملک سے غداری کے مترادف ہے، قومی مفاد اور حساس معلومات کا تحفظ کیا جائے، درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں