یوم آزادی پر تعلیمی ادارے کھولے جائیں

14 اگست کو یوم آزادی ہمیشہ سے بڑی دھوم دھام اور قومی جذبے کے تحت منایا جاتا ہے ۔ رواں سال بھی روایتی طورپر تزک و احتشام سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ کرونا کے باعث یوم آزادی بھی سادگی سے منانے کا ایک جواز نظر آرہا تھا مگر اب کرونا کے باعث عائد کی جانے والی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ لہٰذا یوم آزادی بھی جوش و جذبے سے منانے کا موقع ہے اور یقینا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یوم آزادی روایتی جوش و ولولے سے منایا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے تعلیمی ادارے ابھی کھولنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے حکومت 14 اگست کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرکے اس دن کو تزک و احتشام سے منانے کا اہتمام کر سکتی ہے لہٰذا ایک دن کیلئے تعلیمی ادارے ضرور کھول دینے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن