پنچایت نے 8 سالہ بچی کا نکاح زیادتی کے ملزم سے کرانےکا فیصلہ دیدیا

Aug 12, 2020

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)شجاع آباد میں درندہ صفت انسان کی آٹھ سالہ بچی سے زیادتی، پنچائیت نے معاملہ دبا دیا، دونوں کا نکاح کرایا جائے گا، پنچایت کا فیصلہ۔تفصیل کے مطابق تین روز قبل شجاع آباد کے علاقے تاج کالونی کے رہائشی سجاد کی 8سالہ بچی بختاور اپنے والدین کے ہمراہ شادی کی تقریب میں گئی ہوئی تھی کہ درندہ صفت انسان شہریار نے معصوم بچی کو چیز دلوانے کے بہانے ایک ویرانے میں لے گیا اور بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی کے شور پر اہل علاقہ نے ملزم شہریار کو پکڑ لیا اور ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پنچائیت لگائی گئی، ملزم زیادتی کا شکار بچی کا رشتے دار بتایا جاتا ہے، خاندان اور رشتے داروں نے پنچائیتی فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کا نکاح نابالغ اور زیادتی کا شکار بچی کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا علم ہونے پر پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچی لیکن پنچائیت کے افراد نے پولیس کو مطمین کرکے واپس بھیج دیا۔  شہریوں نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں