ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے اگست 2020 ء کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔آرامکو کے اعلامیے کے مطابق پٹرول 91 جوگزشتہ ماہ ایک ریال 29 ھللہ فی لٹر دستیاب تھا، اب نئی قیمت ایک ریال 43 ھللہ ہوگی، پٹرول 91 کی قیمت میں 14 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول 95 جو گزشتہ ماہ ایک ریال 44 ھللہ میں دستیاب تھا اب نئی قیمت ایک ریال 60 ھللہ ہوگی، قیمت میں 16 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب ، پٹرول کے نرخوں میں اضافہ
Aug 12, 2020