اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر)پاک فوج اور بحریہ کے دستوں نے دادو میں متاثرین کیلئے امدادی آپریشن کئے آئی ایس پی آر کے مطابق ان کاروائیوں کے دوران خواتین، بچوں اور بزرگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، پکا ہوا کھانوں کی تقسیم اور ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے ہیلی کاپٹرکی کی خصوصی پروازیں چلائی گئیں۔اب تک 34000 سے زیادہ پکے ہوئے راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ پاک بحریہ کے ہوورکرافٹ نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔150 سے زیادہ افراد نے طبی امداد فراہم کی گئی۔پاکستان بحریہ کی ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے سندھ کے ضلع دادو میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کیا۔ موسلا دھار بارش اور نائی گج ڈیم میں شگاف پڑنے کی وجہ سے علاقے میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیمیں موٹربوٹس اور جان بچانے کے سامان کے ہمراہ اتوار کی صبح سے ہی شدید بارش اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچ گئیں۔ ٹیموں نے جوہی گوٹھ کے ملحقہ علاقوں میں پھنسے ہوئے مقامی باشندوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا ہے۔ 400 سے زائد خاندانوں کو امدادی سامان اور راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ افراد کے لئے ضروری طبی سہولیات کے ساتھ ایک میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ دور دراز علاقوں میں طغیانی سے بچاؤ کی کوششوں کو بڑھانے اور امدادی سرگرمیوں کو مزیدبہتر کرنے کے لئے جوہی گوٹھ میں ایک ہوورکرافٹ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان بحریہ بین الاقوامی اورمقامی سطح پر تباہی اور قدرتی آفات کی صورت میں امدادی اور ریلیف آپریشنز کے انعقاد میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔