سرکاری ملازمین کیلئے دفتری ٹرانسپورٹ کے استعمال کے ایس او پیز  جاری‘ 3 فٹ فاصلہ لازمی 

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ اور سرکاری ملازمین کو گھروں سے لانے اور چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیز  جاری کر دیئے ہیں۔ تمام سرکاری ملازمین بسوں میں بیٹھنے کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کریں گے ٹرانسپورٹ پر سوار ہونے کیلئے تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ تمام بسوں میں ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد سوار کیا جائیگا۔ کسی ملازم کو بخار یا کھانسی ہو گی تو اس کو بس میں سوار نہیں کیا جا سکے گا۔ بسوں کو عملہ روزانہ اندر سے صاف کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...