اقلیتوں سے بہترین سلوک، رواداری اسلام کے سنہری اصول: شہباز شریف، ترک سفیر کی ملاقات

Aug 12, 2020

لاہور( این این آئی/ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستور پاکستان کے تحت مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی اوربرابر کے شہری ہیں،11اگست1947کی قائداعظم کی تقریر اقلیتوں کے لئے پاکستان کی سوچ کا مظہر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور معاشرہ قائداعظم کی اسی سوچ پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر کاربند ہے ،دستور پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ان کے اطلاق میں خامیوں کو دور کرکے صورتحال مزید بہتر بنانا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ غیرمسلموں سے بہترین سلوک، رواداری، صلہ رحمی اسلام کے سنہری اصول ہیں۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل  نے  ملاقات  اس موقع پر شہبازشریف  نے  ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے لئے نیک تمناوں کا پیغام دیا شہبا زشریف  کا کہنا تھا ترکی امت اسلامیہ کا اہم ملک اور پاکستان کو بھائیوں کی طرح عزیز ہے  صدر اردگان نے پاکستان اور پنجاب میں ترقی، عوام کی بہتری کے لئے منصوبوں میں قابل قدر تعاون کیا انہوں نے مزید کہا پاکستان اور ترکی امت کے مفادات، اتحاد اور مضبوطی کے لئے دو اہم شراکت دار ہیں امت مسلمہ کا اتحاد، یک جہتی اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے شہبازشریف نے کہا اسلام اور امت کے دشمن چاہتے ہیں کہ اسلامی دنیا باہمی انتشار اورتنازعات میں الجھ جائے صدر اردوان نے اپنے اقدامات، اصلاحات اور انتظامات سے ترکی کو نیا چہرہ دیا ہے ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل  نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو صحت یاب ہونے پر مبارک اور نیک تمناوں کا اظہار  کیا۔ ترک سفیر نے کہا پاکستان ترکوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ترکی دو دل ایک دھڑکن کی طرح ہیں ترک سفیر  نے  وزیراعلی کے طورپر پنجاب میں تعمیر وترقی کا سفرتیز کرنے پر شہبازشریف کو خراج تحسین   آپ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے باہمی تعاون کو سراہتاہوں۔ احسان مصطفی یرداکل ترک سفیر احسان مصطفی یردا کل کا شہبازشریف کے ساتھ دوطرفہ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ 

مزیدخبریں