پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کیساتھ یکساں سلوک کرنا ہوگا: صدر علوی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب  کے پیروکاروی کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہو گا۔ اقلیتی برادری کے افراد تعلیم، طب، افواج اور بیورکریسی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے  اقلیتو ں کے دن کے مو قع پر اپنے  پیغام میں کہا کہ  یہ  دن پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل دن ہے،  ہم اپنی  اقلیتوں سے روادری  سے پیش آنے کے  وعدے کی تجدید کرتے ہیں،  قائد اعظم محمد علی جناح نے  11 اگست 1947  کو پا کستان کی دستور ساز اسمبلی کے سامنے اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا،  اقلیتوں کے ساتھ روادری ہمارے معاشرے  کے خمیر میں شامل ہے، ہمارا عظیم مذہب اسلام بھی تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کا سبق دیتا ہے،  ریاستِ مدینہ کی مثالی ریاست ہمیں اقلیتوں کے ساتھ بردباری اور انصاف کا رویہ روا رکھنے کا درس دیتی ہے،  میثاقِ مدینہ میں، مدینہ میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے سیاسی ، سماجی اور معاشی  حقوق کی ضمانت دی گئی،  اقلیتوں نے ہر شعبہ  زندگی میں پاکستان  کی تعمیر وترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،  اقلیتی برادری کے افراد تعلیم، طب، افواج اور بیورکریسی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ہر شہری  عہد کرے کہ انفرادی سطح پر اپنے ہم وطنوں کا بلاتفریق خیال رکھے گا،  آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے  خلاف  تعصبانہ رویے سے گریز کریں گے،  معاشرے میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی فضاکوبرقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاھب اور اقوام کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...