مالی سال2019-20میں3376بلین روپے کے خسارہ کا سامنا رہا 

Aug 12, 2020

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے حتمی اعدادوشمار جاری کر دئے ہیں جس کے مطابق گذشتہ مالی سال میں 3376.3بلین روپے کا خسارہ ہوا،حکومت کو ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 6272.1 بلین روپے کی آمدن ہوئی اور اس نے 9648بلین روپے خرچ کئے ،خسارہ جی ڈی پی کے8.1فی صد  کے مساوی رہا ،ملک کی جی ڈی پی41ہزار727بلین روپے ہو گئی ،حکومت پورا ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کر سکی،700ارب روپے کے بجٹ میں سے 467ارب روپے  خرچ کئے،ایف بی آر نے مالی سال میں 3997.9ارب روپے جمع کئے ۔

مزیدخبریں