مریم نواز کا ملکی سیاست میں ’پرو ایکٹو ‘‘ رول ادا کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد (محمد نواز رضا  ۔وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم  ہوا ہے پاکستان  مسلم لیگ )ن) کی نائب صدرمریم نواز نے  ملکی سیاست میں ’پرو ایکٹو ‘‘ رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے  انہوں نے منگل کو نیب  کی پیشی کے موقع پر ’’ سیاسی قوت‘‘ کا بھرپور مظاہرہ کر کے ان کو جیل بھجوانے کی  قوتوں کو یہ باور  کرا دیا ہے  کہ اگر کو  دوبارہ جیل بھجوایا گیا تو  پارٹی  ملک گیر تحریک چلائے گی   اس سلسلے میں منگل کو لاہور میں  مسلم لیگ (ن) کے گڑھ میں  ’’سیاسی قوت‘‘ کا مظاہرہ ’’ٹیسٹ کیس ‘‘ کے طور کیا گیا ہے  ذرائع کے مطابق  سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے بھی  مریم نواز کو ’’چپ کا روزہ‘‘ توڑنے  کا  ’گرین سگنل‘‘ دے  دیا ہے  منگل نیب کی پیشی کے بعد  جاتی امرا  میں مسلم لیگی رہنمائوں کا ایک غیر معمولی اجلاس ہوا جس  میں مریم نواز کی گاڑی  پر پتھرائو سے پیدا ہونے وا؛لی سورت حال کا جائزہ لیا گیا اسی اجلاس میں  حکومت کے اہم عہدیداراں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا  اجلاس میں  مزاحمتی تحریک چلانے پر غور کیا گیا جو پہلے مسلم لیگی قیادت کو پیش کی جائے گی  بعد ازاں یہ تجویز آل پارٹیز کانفرنس میں  پیش کی جائے گی  

ای پیپر دی نیشن