لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والے ملزم عزیزالرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔ عزیز الرحمان کے خلاف سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبیں نے بدھ کو کی۔عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع کردی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا چالان آئندہ پراسکیوشن برانچ میں جمع کروا دیا جائے گا۔ عدالت نے جلد چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔