ایمن آباد میں مبینہ مقابلہ‘ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

ایمن آباد+ کامونکے(نامہ نگاران) تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں خطرناک ڈکیت ڈان یٰسین اوڈھ ہلاک ہوگیا۔ ملزم گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دیگر اضلاع میں ڈکیتی اور قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ صدر پولیس ملزم کو برآمدگی کیلئے ایمن آباد لیجارہی تھی کہ ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے اسے پولیس سے چھڑوا لیا۔ بعدازاں ایمن آباد پولیس نے پورنپور پلی کے نزدیک ملزموں کو روکا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔  یٰسین اوڈھ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ایمن آباد تھانہ کے ایس ایچ او طارق چیمہ نے بتایا ہے کہ ملزم یٰسین تھانہ صدر پولیس کی حراست میں تھا۔ ڈی ایس پی سرکل ہاشم گجر نے بتایا ہے کہ ملزم یٰسین اوڈھ بائیس رکنی گینگ کا سرغنہ ہے۔ سرکل کامونکی میں ملزموں  نے دو ماہ کے دوران ڈکیتی کی چار وارداتوں میں تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم اور زیورات لوٹے۔ پولیس نے یٰسین اوڈھ کے ساتھیوں کیخلاف دو مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...