گجرات (نامہ نگار) خاوند کو باندھ کر اس کے سامنے بیوی سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق موضع جوڑا کھاریاں کا رہائشی اپنی بیوی مسمات (س) بی بی کے ہمراہ گھر میں آگ جلانے کیلئے پٹری نہر نزد ریلوے پل لکڑیاں چن رہا تھا کہ مبین شہزاد سکنہ سیکروالی نے بتایا کہ وہ محکمہ نہر میں بطور بیلدار ہے اور کہنے لگا کہ تم لوگ لکڑیاں چوری کررہے ہو، جس پر مبین شہزاد نے محنت کش منصور احمد کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے اور اس کے سامنے اس کی بیوی مسمات (س) کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے لگا، تھانہ صدر کھاریاں نے متاثرہ بی بی کے خاوند کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔
گجرات: خاوند کو باندھ کر بیوی سے زیادتی
Aug 12, 2021