ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جا سکتا، انٹرنیٹ سے منسلک نہیں: شبلی فراز 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز  نے کہا  ہے کہ ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، الیکٹرانک ووٹنگ انٹرنیٹ سے لنک نہیں ہے، کوئی بھی آکر ای وی ایم کو ٹیسٹ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا ای وی ایم ان کی ضروریات کو پورا کرتی ہے یا نہیں ؟ ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرسکتے، ای وی ایم میں کسی قسم کی یو ایس بی لگانے کا سسٹم نہیں،رم 45 کا ایک کیو آر کوڈ بنے گا، سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں، ای وی ایم کے ذریعے سسٹم بیٹھنے کا مسئلہ درپیش نہیں آئے گا، الیکشن کمیشن وہ واحد آئینی ادارہ ہے جس نے ای وی ایم کو منظور یا مسترد کرنا ہے۔ گزشتہ روز لیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دھاندلی پولنگ کے درمیان اور بعد میں کی جاتی ہے، دھاندلی سے بچنے کا واحد حل ای وی ایم ہے، اس کا انٹرنیٹ، وائی فائی اور بلیوٹوتھ سے کوئی تعلق نہیں۔پریس بریفنگ کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی وی ای ایم کے ذریعے ووٹ ڈالا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس مشین کا نادرا سے کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...