اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر اقلیتوں کے حقوق کے علمبردار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ اسلام کے احکامات کے عین مطابق پاکستان میں موجود اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا کردار نمایاں اور اہم ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ ہر مذہب اور فرقے کے افراد ملکی تعمیر میں کردار ادا کر رہے ہیں۔