لاہور)(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم باغ سٹالیئنز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ میں ابھی اتنا بوڑھا نہیں ہوا کہ مجھے سینئرز میں شمار کیا جائے لیکن میں سمجھتا ہوں تمام ٹیموں میں شامل کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ خواہش ہے کہ کے پی ایل مظفر آباد کیساتھ کشمیر کے دیگر خوبصورت شہروں میں بھی ہو جہاں سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرے ہوں تمام کھلاڑی پاکستانی ، کشمیری اور غیر ملکی کھیلیں۔ مظفر آباد کی خوبصورت جگہ اور اچھے گراؤنڈ میں کرکٹ کو انجوائے کر رہے ہیں ،بہت اچھے ماحول میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ہو رہی ہے۔ یہاں کی پچز اچھی ہیں، ہوٹل قریب ہے اور بہت اچھی جگہ پر ہے یہاں سب سے اچھی چیز گراونڈ کا ویو ہے جہاں تین طرف سے پہاڑ نظر آتے ہیں۔ کے پی ایل کے منتظمین لیگ کی مزید بہتری پر ضرور کام کر رہے ہوں گے ،خواہش ہے کہ کشمیر کے دوسرے شہروں میں بھی میچز ہوں اور مکمل کراؤڈ ہو ،کے پی ایل میں اگلی مرتبہ سب پاکستانی ، انٹرنیشنل اور کشمیری کھلاڑی ہوں۔شان مسعود نے اپنے بیٹنگ سٹائل کو تبدیل کیا ہے اور وہ جارحانہ انداز میں بھی کامیاب ہیں۔