بین الاقوامی ٹیمیں اہم کھلاڑیوں کا انتخاب نہ کرکے پاکستان کو بدنام کرتی ہیں: انضمام الحق

لاہور سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کی جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی توجہ دلائی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن اور دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے دستبرداری اختیار کرلی لیکن وہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے حصے میں شرکت کریں گے ۔ پاکستانی ٹیم جہاں بھی جا رہی ہے انہیں اہم کھلاڑیوں کیخلاف کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ اپریل میں جب جنوبی افریقہ گئے تو انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے بھیج دیا۔ پاکستان میں آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنی ہے اور نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دورے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔حالیہ انگلینڈ کے دورے میں بھی انگلش کیمپ میں کرونا کیسز کی وجہ سے پوری انگلینڈ ٹیم بدل گئی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم مناسب پریکٹس نہیں کر رہی کیونکہ وہ اہم کھلاڑیوں کے خلاف نہیں کھیل رہی، اس حوالے سے آئی سی سی کیا کر رہی ہے؟، وہ کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کی بجائے نجی لیگ کو اہمیت دے رہے ہیں ، یہ بین الاقوامی کرکٹ کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے، اگر آپ پورا تسلسل دیکھیں تو یہ صرف پاکستان کیخلاف ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...