لاہور(سپورٹس رپورٹر)ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ میں ایئرفورس اور نیشنل بینک نے فتوحات حاصل کرلیں، سوئی سدرن گیس اور پنجاب کو شکست، ایئرفورس نے پنجاب کو 1-5 گول سے شکست دیدی، ایئر فورس کے رضوان علی، نیشنل بینک کے دلبر حسین اور سوئی سدرن گیس کے رانا سہیل مین آف دی میچ قرار پائے۔ نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کو 3-4 گول سے شکست دیدی۔