لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اولمپک سکواڈ جاپان سے وطن واپسی کے بعد 28دنوں کا قرنطینہ کرے گا۔ اتھلیٹس براستہ سڈنی سائوتھ آسٹریلیا جائیں گے جس کی وجہ سے دو ہفتے زائد قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ دو ہفتے کا قرنطینہ تمام بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ دنیا میں تمام اتھلیٹس وطن واپسی پر جشن منا رہے ہیں جبکہ ہم بہت ظالم اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کر رہے ہیں ۔ سولہ ارکان پہلے ہی سڈنی میں قرنطینہ میں ہیں ۔سائوتھ آسٹریلیا حکومت نے کہا ہے کہ ڈیلٹا سٹرین کا بہت زیادہ خطرہ ہے جس کی وجہ سے ایڈیشنل اقدامات ضروری ہیں جس کی وجہ سے اولمپک کمیٹی کی درخواسست کو مسترد کیا گیا ہے ۔
آسٹریلوی اتھلیٹس جاپان سے واپسی پر 28دن کا قرنطینہ کرینگے
Aug 12, 2021