جے یو آئی کا دس محرم تک عشرہ شہدائے اسلام منانے کا اعلان 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی نے ملک میں امن کے قیام کے لئے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ضلعی سطح پر کردار ادا کر نے کے اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیں۔اور یکم سے دس محرم تک عشرہ شہدائے اسلام منانے کا اعلان کیا ہے جمعیت علماء اسلام نے اتحاد امت کے لیئے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے ضابطہ اخلاق کے پھیلانے پر زور دیا ہے۔جے یو آئی یوسی سطح سے اضلاع کی سطح تک دینی جماعتوں کو ساتھ لے کر اپنا کردار ادا کرے گی ،  ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے جے یو آئی نے ہردور میں کردار ادا کیا ہے ، اب بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے گزشتہ روز  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت جمعیت علماء  اسلام کا مشن ہے ہما را ہر عہدیدار اور کار کن اس مشن پر کار بند ہے اور رہے گا ۔ماضی میں جو متفقہ ضابطہ اخلاق بنا یا گیا ہے جے یو آئی چاہے گی اس پر عمل در آمد کرایا جا ئے اور جے یو آئی اسے عوام تک پہنچائے گی مو لا نا امجد نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے اس وقت اتفاق واتحاد کی اشد ضرورت ہے اکا برین واسلاف کی عزت واحترام کو لازم قرار دیا جائے لائوڈ سپیکر کے استعمال کو اجتماع کی حد تک محدود کیا جا ئے، فر قہ واریت پھیلانے والے لٹریچر پر پابندی عائد کی جا ئے ۔

ای پیپر دی نیشن