روسی پائپ لائن نے چین کو 10 ارب کیوبک میٹرزقدرتی گیس فراہم کی

Aug 12, 2021

ہاربن(شِنہوا)چین نے سال 2019 میں چین -روس مشرقی راہداری کی قدرتی گیس پائپ لائن فعال ہونے کے بعد سے اب تک اس کے ذریعے 10 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس درآمد کی ہے۔اس سرحد پار پائپ لائن کا 3ہزار کلومیٹر حصہ روس میں اور 5ہزار 111 کلومیٹر حصہ چین میں پھیلا ہواہے اوراس کو 2 دسمبر 2019 میں باضابطہ طور پر فعال کیا گیا تھا۔شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں سرحدی شہر حئی ہی کے ذریعے چین میں داخل ہونے والی اور نو صوبائی سطح کے علاقوں سے گزرتی ہوئی اس پائپ لائن کو چین میں موجودہ قدرتی گیس کے نیٹ ورکس کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔حئی لونگ جیانگ کے صوبائی دارالحکومت میں ہاربن کسٹمز حکام نے  بتایا ہے کہ اس پائپ لائن کے ذریعے درآمد کی جانے والی قدرتی گیس بیجنگ ، تیانجن اور حئی لونگ جیانگ سمیت مختلف علاقوں کو فراہم کی گئی ہے ، جو اس راستے  پر اقتصادی ترقی اور چین کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔کسٹمز حکام نے کہا ہے کہ اس نے ایک خودکار آن لائن مانیٹرنگ نظام اور بہتر لیبارٹری ٹیسٹ متعارف کرائے ہیں تاکہ درآمد شدہ قدرتی گیس کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں